جبری گمشدگیاں بلوچستان کا بڑا ایشو ہے ،جبکہ مسخ شدہ نعشیں ملنے کا معاملہ سنگین ہوتا جارہا ہے ۔ا ختر مینگل



بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ  اختر مینگل نے شال سریاب  پارٹی جلسے میں اظہار خیال کرتے

 ہوئے کہا کہ جبری گمشدگیاں بلوچستان کا بڑا ایشو ہے ۔


جبکہ مسخ شدہ نعشیں ملنے کا معاملہ سنگین ہوتا جارہا ہے۔بلوچستان کےاصل 

مسئلوں پر پارلیمان میں بات نہیں ہوتی۔


انہوں نے کہا کہ بی این پی بلوچستان اور قومی اسمبلی میں حق کی آواز اٹھارہی ہے۔


اختر مینگل نے کہا کہ پارٹی کے کارکنان نے ہر دور میں مشکلات کا سامنا کیا ہے، ہمارے اکابرین نے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا

، اصولوں کی خاطر جیلیں کاٹیں، 

ہمیں ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے۔


انھوں نے کہا کہ ہم ایوب اور مشرف کے مارشل لاء دور میں مظلوم کی خاطر آواز بلند کی۔


انکا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں، کوئی مذہبی سیاسی جماعت آج تک گمشدہ افراد کے لواحقین سے نہیں ملی۔


سردار نواب کے بچے غائب نہیں ہوتے اس لئے وہ بھی گمشدہ افراد کیمپ نہیں جاتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post