اوستہ محمد پنجگور ،نوشکی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت3افراد قتل جبکہ روڈ حادثہ میں ایک شخص ھلاک ہوگئے

 


اوستہ محمد کے قربان کالونی میں ملزم نذیر حسین بلیدی نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بیوی مسما(ۃ)کو سیاہ کاری کے الزام میں کلاشن کوف سے فائرنگ کر کے اس کی  مبینہ آشنا ء سیدوقار شاہ کے ساتھ قتل کر دیا۔


اطلاع ملتے ہی پولیس نے بروقت کارروائی کر کے آقاتل کوآلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔


بتایا جاتا ہے کہ سید وقار شاہ کو فون کر کے بلایا گیا اور انہیں پہنچتے ہی فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔


ملزم کو پہلے سے شک تھا کہ ان کے بیوی کے ساتھ مقتول کے غلط تعلقات تھے۔


دوسری جانب پنجگور کے علاقے سوراپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈھاڈر سے تعلق رکھنے والے علی احمد ولد پنل خان زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق علی احمد ٹریلر کا ڈرائیور ہے جنہیں زخمی حالت میں ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے ۔ 

دریں اثناء نوشکی روڈ حادثہ میں ایک  شخص ھلاک ہوگئے  ہیں

Post a Comment

Previous Post Next Post