بلوچستان سمیت بیرون ممالک میں یوم شہدائے بلوچ ،تیرہ نومبر کومنایاگیا



بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم کے زیر اہتمام، گوادر، پسنی، مشکے

جرمنی، یو کے اور نیدر لینڈمیں شہدائے بلوچ کی یاد میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ، جن میں تعزیتی ریفرنسز، ریلی، وال چاکنگ اورشہداکو خراچ تحسین پیش کرنے کیلئے شمعے روشن کئے گئے۔


جرمنی میں 13 نومبر کو برلن اور ہنور شہر میں بلوچ شہداء کی یاد میں پروگرامات کا انعقاد کیا۔

شرکاء نے بلوچ شہداء کی تصاویر آویزاں کیں اور بلوچ قوم کے شہید ہونے والے ہیروز کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔


بلوچ نیشنل موومنٹ کے اراکین نے برلن اور ہنور دونوں جگہوں پر ہونے والی تقریبات میں قومی ترانے بھی بجائے۔ اور تمام قومی ہیروز سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔


انھوں نے شرکاء کو بلوچستان میں پاکستانی جبر کے بارے میں بھی آگاہی دی۔ جہاں پاکستانی فوج اور دیگر فورسز نے ہزاروں بلوچ ہیروز کو شہید کیا اور بلوچ قوم کی یہ نسل کشی بلا روک ٹوک جاری ہے پاکستانی فورسز بلوچستان کے بے گناہ لوگوں کو روزانہ قتل کرتی ہیں۔


بلوچ نیشنل موومنٹ ہر سال 13 نومبر کو بلوچ شہداء کے دن کے طور پر مناتی ہے۔


یو کے میں یوم بلوچ شہداء کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بی این ایم کے کارکنان سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔


تقریب سے بلوچ اسکالر ڈاکٹر نصیر دشتی، بی این ایم کے جونیئر جوائنٹ سیکریٹری حسن دوست بلوچ، بلوچ راجی زرمبش کے رہنماء عبداللہ بلوچ، ورلڈ سندھی کانگریس کے رہنماء ہدایت بھٹو، انسانی حقوق کی کارکن نور مریم، بی این ایم کے سینئر ممبر حکیم واڈیلہ، بی این ایم یو کے کے صدر منظور بلوچ، مدیر بلوچ، زرنیش بلوچ اور ماہ زیب بلوچ نے خطاب کیا۔


اسی طرح یوم بلوچ شہداء کی مناسبت سے 13 نومبر کو بی این ایم کے مرکزی پروگرامات کے سلسلے میں نیدر لینڈ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔


اس تقریب سے بی این ایم کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم، ادیب ڈاکٹر حنیف شریف، بی این ایم کے فارن سیکریٹری حمل حیدر، بی این ایم نیدر لینڈ کے صدر عبدالواحد بلوچ، انسانی حقوق کی کارکن لینا بورچرڈ، بی این ایم کے میڈیا اینڈ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی مرکزی کمیٹی کے ممبر کیا بلوچ، بی این ایم کے ہیومین رائٹس ڈیپارٹمنٹ پانک کے میڈیا کوارڈینیٹر جمال بلوچ اور بخشی بلوچ نے خطاب کیا۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  بی این ایم  کے چیئرمین  ڈاکٹر نسیم بلوچ نے کہا پاکستان بلوچ تحریک کو روکنے کے لیے وہ مظالم ڈھا رہا ہے جنھیں آج کی دنیا میں کوئی جائز قرار نہیں دے سکتا۔پاکستانی فوج مسلح افراد کو نشانہ نہیں بنا رہی بلکہ پورے بلوچ قوم کی نسل کشی کر رہی ہے۔


بلوچ نیشنل موومنٹ مشکے کی طرف سے 13 نومبر یوم بلوچ شہداء کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔


پروگرام کی نظامت کے فرائض یاسر بلوچ نے انجام دیے۔شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب سے بی این ایم مشکے ھنکین کے آرگنائزر کمبر، بی این ایم کی مرکزی کمیٹی کے سابق ممبر قادر ایڈوکیٹ ، بی این ایم کی سینئر ممبر ڈاکٹر امبر، بی این ایم جھاؤ ھنکین کے سابق سیکریٹری سرباز وفا اور بی این ایم کے سینئر ممبر مختیار بلوچ نے خطاب کیا۔ 


یوم بلوچ شہدا کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات کو تصاویر میں دیکھنے کیلئے بی این ایم کی آفیشل ٹیلی گرام چینل اور ٹیوٹر کی  لنکز کو جوائن کریں ۔ 


https://t.me/bnmovement


  https://mobile.twitter.com

Post a Comment

Previous Post Next Post