بلوچستان اسمبلی سامنے فزیوتھراپسٹ کا احتجاجی ریلی، دھرنا

 


بلوچستان کے دارلحکومت شال میں بلوچستان فزیوتھراپسٹ ایسوسی ایشن کے پیر کے روز زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی اور بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دیاگیا۔

ریلی میں تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے نڈھال فزیوتھراپٹس کو وہیل چیئر کے ذریعے ریلی میں شریک کیا گیا۔

بلوچستان فزیو تھراپسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ 7دنوں سے تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری ہے۔

ریلی اسمبلی کے سامنے پہنچ کر دھرنے کی شکل اختیار کرگئی۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ کئی ماہ سے بلوچستان فزیوتھراپسٹ ایسوسی ایشن کے ڈاکٹرز اپنے حقوق کے لئے سراپا احتجاج ہیں پرامن احتجاج کیا اور ریڈ زون میں احتجاجی کیمپ لگایا وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اس کے باوجود ان ڈاکٹروں اور خواتین لیڈی ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی ڈاکٹروں کو گرفتار کرکے احتجاجی کیمپ اکھاڑ دیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے احتجاجی کیمپ برقرار رکھا۔

اسی اثنا میں کچھ وزراء اور ترجمان حکومت بلوچستان نے یقین دہانی کروانے کے ساتھ تسلیم کیا کہ آپ کے تمام مطالبات جائز ہیں ، لیکن ایک بار پھر بیوروکریسی اپنے وعدوں سے پھر گئی ہے بلوچستان فزیوتھراپسٹ ایسوسی ایشن کے ڈاکٹروں کے تمام حل طلب مسائل کو سرد خانے کی نذر کردیا گیا ہے۔

ایک مرتبہ پھر بلوچستان فزیوتھراپسٹ ایسوسی ایشن بیورو کریسی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے سراپا احتجاج ہیں اور تادم مرگ بھوک ہڑتال پر ہیں بلوچستان فزیوتھراپسٹ ایسوسی ایشن کے مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post