امریکا جدید فضائی دفاعی نظام یوکرین کو بطور امدادی پیکج دینے کاوعدہ کردیا

 امریکی اور یوکرینی صدور


امریکہ  یوکرین کو فوجی امداد کی ا یک پیکج دینے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ بات قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے بتائی ہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ اس پیکج میں اے وینجر ائیر ڈیفینس سسٹم اور ہاک ڈیفینس سسٹم کے لیے میزائل بھی شامل ہوں گے۔ یہ پیکج سٹنگر میزائلوں سے بھی لیس ہو گا۔


یوکرین کے لیے فوجی امداد کا یہ نیا اضافہ شدہ پیکج روس کے کروز میزائلون کا توڑ کرنے کے لیے دیا جارہا ہے جو وہ نیوکرین کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ نیز ایرانی ڈرون طیاروں سے حملے کر رہا ہے۔


روس کے کروز اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں یوکرین میں شہری انفراسٹرکچر سخت خطرے سے دوچار ہے۔

وائٹ ہاوس کی ایک بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے یہ پیکج یوکرین کے لیے اتحادیوں کے دوسرے فوجی امدادی پیکجز کے ساتھ مل کر زیادہ مفید ہو جائے گا۔


اس بارے میں پینٹا گون کی طرف سے دیے گئے بیان کے مطابق اس امدادی پیکج میں بھی ‘ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم ‘ HIMARS شامل ہوں گے۔

جبکہ دیگر اسلحے میں 21000 کی تعداد میں 155 ایم ایم آرٹلری کے گولے، 500 کی تعداد میں گائیڈڈ 155 ایم ایم گولے، 10000 کی تعداد 120 ایم ایم کے مارٹر گولے، 100 کی تعداد ہائی موبیلیٹی ملٹی پرپز وہیکلز ہوں گے۔


علاوہ ازیں 400 کی تعداد میں گرینیڈ لانچرز، چھوٹا اسلحہ، آپٹکس اور بیس لاکس سے زیادہ تعداد میں چھوٹے اسلحے کی گولیاں شامل ہوں گی۔



آپ کو یاد ہے روس کے حالیہ وحشیانہ فضائی حملوں کے دوران یوکرین میں انفراسٹرکچر کا بہت زیادہ نقصان ہو گیا ہے۔ اب تک امریکی یوکرین کو 21،4 ارب ڈالر کا اسلحہ و جنگی سامان فراہم کر چکا ہے۔ اس میں سے 18،6 ارب ڈالر کا سلحہ روسی حملے کے بعد دیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post