کوھلو میں پاکستانی فوج نے گاؤں نذر آتش کرکے درجنوں افراد کو اغواء کرلیا-ترجمان بی این ایم

 


شال : بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان نے  اپنے جاری  بیان میں کہا  ہے کہ گذشتہ ہفتے سے بلوچستان کے ضلع کوھلو میں پاکستانی فوج کی جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ پاکستانی فوج نامعلوم اہداف پر فضائی اور زمینی حملے کر رہی ہے جس سے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔  


انھوں نے کہا علاقے میں رسائی نہ ہونے کی وجہ سے درست صورتحال کا علم نہیں ہو رہا ہے ، لیکن مقامی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ 26 نومبر کی رات کو کوھلو کے علاقے سیاہ کوہ میں گاؤں کو نذر آتش کیا گیا ہے ۔


فوج کشی کے دوران بچوں اور خواتین سمیت مکینوں کو بڑی تعداد میں گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ کیا گیا ہے۔ 


انھوں نے کہاہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  نے نو افراد کو قتل کرنے جبکہ تین کو حراست میں لینے کا دعوی کیا ہے جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔  


ترجمان نے کہا سرد موسم میں لوگوں کے گھروں کو جلا کر درجنوں خاندان کو اپنی ہی سرزمین میں غیریقینی حالات میں بے گھر کردیا گیا ہے ، جو انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔


 انسانی حقوق کے ادارے بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر توجہ دیں یہاں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔ 


انھوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کی آبادی کی اکثریت دیہی علاقوں میں رہتی ہے جہاں پاکستانی فوج نے اپنی مسلسل بے رحمانہ کارروائیوں کو ذریعے لوگوں کو اندرون اور بیرون وطن مہاجرت پر مجبور کردیا گیاہے۔جس سے لاکھوں افراد بدترین معاشی اور سماجی بحران کا شکار ہوکر نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں ، جنھیں انسانی بنیادوں پر فوری مدد کی ضرورت ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post