کیچ: ہوشاپ پاکستانی فورسز کے چوکی پر مسلح افراد کا حملہ

بلوچستان ضلع کیچ میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب نوبجے کے وقت مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ہوشاپ میں واقع کیمپ پر راکٹ لانچر ز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کر کے فرار ہوگئے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے، تاہم فورسز کا موقف اس حوالے سے سامنے نہیں آیا ہے۔ دوسری جانب فورسز کیمپ پر مسلح کاروائی کی اب تک کسی بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم نے بھی ذمہداری قبول نہیں کی ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق حملے کے فوراً بعد فورسز نے مقامی آبادی پر گولہ باری شروع کرکے خوف حراس پیدا کردی ،تاہم نقصانات بارے معلوم نہیں ہوسکاہے کہ گولے کہاں کہاں گرے ہیں۔ آپ کو علم ہے اس سے قبل فورسز کے فائر کئے گئے گولے گھروں پر گر چکے ہیں جن سے جانی مالی نقصانات رپورٹ ہوئی ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post