بلوچستان کے علاقے بولان میں آج آٹھویں روز بھی فوجی آپریشن جاری ہے جہاں فوج نے مختلف علاقوں ، کٹ، کمبانی، سورانی اور گردنواح میں عارضی کیمپ کردیئے ہیں جبکہ تاحال علاقے میں آمد و رفت کے راستے بند ہیں۔ دوسری جانب خواتین و بچے تاحال فوج نے حراست میں رکھی ہوئی ہے۔
آپریشن میں خواتین و بچوں کو زیرحراست رکھنے پر حکومت اور پاکستان فوج کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سماجی رابطوں کی سائٹ پر بولان آپریشن اور خواتین و بچوں کی گرفتاری کیخلاف آگاہی مہم چلائی جارہی ہے جبکہ سیاسی و سماجی تنظیموں کیجانب سے مذمتی بیانات دیئے جارہے ہیں۔