گوادر حق دو تحریک نے سی پیک شاہراہ بند کردی، کارکنان کی کفن

 


 گوادر میں حق دو تحریک کی جانب سے مطالبات پر عملدرآمد کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاءنے گوادر پورٹ سے منسلک ایسٹ بے دیمی زر ایکسپریس وے پر دھرنا دے دیا ۔


اس موقع پر کچھ افراد کفن پہن کر ریلی میں شریک ہوئے۔ 


دھرنے اور ریلی میں مقامی ماہی گیر، سول سوسائٹی اور عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ 


گوادر پورٹ پر دھرنا گاہ میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں دھرنا دے دی ۔ 


مقررین نے  خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گوادر میں غیرقانونی ٹرالنگ کا خاتمہ کیا جائے، شہروں میں آبادی کے قریب غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا جائے، سرحدی کاروبار سے وابستہ افراد کے مسائل حل کئے جائیں، لاپتہ افراد بازیاب اور منشیات فروشی کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کیے جائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post