بولان اور خاران واقعات پر ضیاء لانگو نے غلط بیانی کی – ماما قدیر بلوچ

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز تنظیم وی بی ایم پی کے وائس چئرمین ماما قدیر بلوچ نے نام نہاد بلوچستان کی مشیر داخلہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بولان اور خاران میں حالیہ دنوں آپریشن اور سی ٹی ڈی کی روایتی جھوٹے الزامات کی دفاع پر وزیر داخلہ کے مشیر ضیاء لانگو کو پریس کانفرنس کے ذریعے پھر جھوٹ بلوایا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ خاران میں سی ٹی ڈی نے ایک خاندان کو تباہ کردیا ہے جس کی وجہ سے یہ اللہ کی پکڑ سے کبھی نہیں بچ سکیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ بولان میں بدترین خونی آپریشن اور خواتین کی جبری گمشدگیوں کے بارے مشیر داخلہ تمام حقائق جانتا ہے اور اس کی ضمیر بھی اسے جھنجھوڑ رہی ہے کہ ظالم کے ظلم دیکھنے باوجود کیوں جھوٹ بول رہے ہو ؟ اور آپ سے بار بار فورسز ایجنسیاں جھوٹ بلوا رہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ موصوف یہ سب جھوٹی باتیں اپنی کرسی کو چند مہینوں کیلے برقرار رکھنے کی خاطر کر رہے ہیں ۔ انھوں نے زور دیاکہ بلوچستان میں ریاستی جبر اور نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں کے روک تھام اور جھوٹ کا مقابلہ کرنے کیلے مشترکہ جدوجہد کی اور ضرورت ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post