کولواہ میں فضائی فوجی آپریشن دو دن سے جاری



کیچ کے علاقہ  کولواہ  زْرباری علاقہ کی  سول آبادیوں شاپکول اور پارگ سمیت  دیگر پہاڑی علاقوں میں گذشتہ روز سے فضائی آپریشن شروع کردیا گیا  ہے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مزکورہ علاقوں میں پیر اور منگل کے روز بھی ڈرون کے پرواز علاوہ  جنگی گن شپ  ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیکر مسلسل پہاڑوں اور دیہاتوں میں شیلنگ کی ہیں ۔

تاہم اب تک کسی قسم کے جانی اور مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوپائی ہے۔

بتایا جارہاہے کہ علاقہ میں خوف کا ماحول ہے علاقہ کے لوگ انتہائی پریشان ہیں کیوں کہ اکثر علاقائی لوگوں کے  رشتہ دار خانہ بدوش  ہیں جن کا گزر بسر مال مویشیوں پر منحصر ہے  اور  وہ  پہاڑوں میں رہائش پذیر ہیں ۔

ڈرون اور ہیلی کاپٹروں کی مسلسل نیچی پرواز وں اور گولہ باری کی وجہ سے لوگ محصور ہوگئے ہیں ،اور ایک دوسری سے رابطہ بھی منقطعہ ہوچکا ہے ۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post