لکی مروت میں پولیس پر مسلح حملے میں چھ اہلکار ھلاک

 


لکی مروت میں پولیس حکام کے مطابق عباسیہ روڈ پر پولیس وین معمول کے گشت پرتھی، کہ تحریک طالبان کے مسلح افراد نے حملہ کردیا ،  فائرنگ سے اے ایس آئی علم دین، کانسٹیبل پرویز، دل جان، عبداللہ، احمد، اور محمود ہلاک ہوگئے۔


پولیس کا کہنا ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔


حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post