لسبیلہ :جامعہ انتظامیہ میں موجود ان کرداروں کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ قوم آپکی اصلیت سے بخوبی واقف ہے، چیئرمین بی ایس ایف

لسبیلہ یونیورسٹی انتظامیہ کے چند کرداّر اس بات پر خوش ہیں کہ بلوچ طلباء تقسیم در تقسیم کے شکار ہیں، تقسیم کرو اور حکومتی کرو کی پالیسی کو اپنا کر وہ طلباء کی تمام تر بنیادی حقوق کو سلب کر و یہ بات بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر شکیل بلوچ نے جاری بیان میں کی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ جامعہ کے حالات خراب کرنے میں چند ایسے کرداروں کا ہاتھ ہے جو طلباء کی مفادات کو نہیں بلکہ اپنے آقاؤں کی اشاروں پر ناچ کر بلوچ طلباء کی ہر طرح سْیاسی، معاشی اور تعلیمی استحصال کرنے کے ساتھ ساتھ اب شعور یافتہ نوجْوانوں کو تعلیمی اداروں سے بے دخل کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ان کرداروں کی اصلیت ہمیں بخوبی پتہ ہے کہ انکی سلیکشن کسطرح اور کیسے ہوئی ہے، ان کرداروں کو مرتے دم تک نہیں چھوڑیں گے، جو بلوچیت کے نام پر ان پروگرامز کو پْروموٹ کروا رہے ہیں جو کہ مستقبل میں بلوچ قومی شناخت کیلئے خطرے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ چیئرمین نے کہاہے کہ اپنی بینک بیلنس کو برابر کرنے کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ میں موجود ان کرداروں کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ قوم آپکی اصلیت سے بخوبی واقف ہے، اگر ہم اس وقت سْیاسی اختلافات کی وجہ سے تقسیم در تقسیم کا شکار ہیں لیکن جب بات بلوچ کی آتی ہے تو ہم ایک جسم اور ایک روح کی مانند ہو کر ان کرداروں کو بے نقاب کرنا اچھے طریقے سے جانتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post