کوہلو کاہان میں سنیچر کی الصبح زمینی اور فضائی ، فوجی آپریشن دوران اب تک 9 افراد کے ھلاکت اور 3 کے حراست میں لئے جانے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی جاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ نو افراد فضائی اور زمینی بربریت دوران ھلاک اور تین حراست میں لی گئی ہیں ۔
انہوں نے دعوی کیا ہے کہ آپریشن آج صبح 6 بجے شروع کیا گیا اور گھیرے میں آئے ہوئے مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 9 افراد مارے گئے جب کہ 3 زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن ابھی جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے دوران آپریشن مارے جانے والوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی ہے۔ اور نہیں علاقائی اور آزاد ذرائع سے ان کی شناخت ہوپائی ہے ۔ تاہم ان کا کہناہے کہ سیاہ کوہ میں پاکستانی ڈرونز نے بمباری کی ہے ۔