آواران: کینسر نے بلوچستان کے ایک اور نوجوان کی زندگی چھین لی، کینسر کے موذی مرض کا مقابلہ کرتے ہوئے 39 سالہ انور قمبرانی جو مسلسل چار سال سے کینسر کا مقابلہ کر رہا تھا ، اور آج جمعہ کی شام کو کراچی کے ایک نجی اسپتال میں اس دار فانی سے کوچ کرگیا۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کینسر کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے، سال 2018 کی ایک رپورٹ کے مطابق صرف شال شہر میں 10،924 افراد کینسر کے موذی مرض میں مبتلا پائے گئے، ان میں سے ایک انور قمبرانی بھی تھا۔