خضدار(ویب ڈیسک)خضدار،قادر آباد خلیج ہوٹل کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکرایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔زخمی کی شناخت سکندر علی ولد محمد قوم لہڑی کے نام سے ہوا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا ڈاکٹروں نے سکندر علی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی زخموں کی نوعیت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے کراچی ریفر کردیا پولیس واقعے کی متعلق تحقیقات شروع کر دی ہے۔
