واشک ،قلات: بلوچ لبریشن آرمی
بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے جاری بیانوں میں کہاہے کہ سرمچاروں نے واشک کے علاقے راغے شنگر کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کے پوسٹ پر گذشتہ شب حملہ کیا، جیاں سرمچاروں نے دشمن کے پوسٹ پر متعدد راکٹ و گرنیڈ لانچر کے گولے داغے جو اپنے ہدف پر لگے۔
جس کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ایک مورچہ تباہ ہوگیا۔
ترجمان نے اپنے دوسرے جاری کردہ بیان میں کہاہے ساتھی سرمچاروں نے قلات میں شور پارود سے متصل علاقے نیمرغ میں راہو کے مقام پر نصب یوفون کمپنی کے ایک ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا ،جبکہ اسکی مشینری کو ناکارہ کردیا گیا۔
انھوں نے کہاکہ مذکورہ ٹاور کو پاکستانی فوج نے بلوچ جہدکاروں کے جاسوسی کے غرض سے نصب کروایا تھا۔ اس سے قبل بھی مذکورہ کمپنی کو تنبیہہ کی جاچکی ہے کہ پاکستانی فوج کی ایماء پر ٹاوروں کی تنصیب و جاسوسی ترک کردے۔
ترجمان نے بلوچ لبریشن آرمی نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، قابض فوج اور اسکے معاون کاروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔