مستونگ سٹی ایریا میں لیویز فورس اور اےٹی ایف کا کلی پیرکانو میں مشترکہ طور پر ایک گھر پر چھاپہ، چھاپے میں گھر میں موجود مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کا نائب رسالدار ظہوراحمد محمد شہی ھلاک ہوگئے۔ جبکہ جوابی کارروائی میں ایک ملزم ھلاک جبکہ دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق پیرکانو میں ایک گھر میں چھپے ہوئے ڈاکوؤں کی اطلاع پر مشترکہ کاروائی کی گئی۔
تاہم آزاد ذرائع سے معلوم نہیں ہوسکا ہے ھلاک اور زخمی افراد جرائم پیشہ اور ڈاکو تھے ۔
دریں اثناء نوشکی میں فائرنگ سے ایک خاتون ھلاک ہوگئی ہیں ۔