سبی: محکمہ جنگلات و جنگلی حیات سبی کی کاروائی جال ضبط کرلیا گیا ۔ مقامی انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر محکمہ جنگلات و جنگلی حیات سبی نے کاروائی کرتے ہوئے تلور کے غیر قانونی شکار کے لئے لگائے گئے جال ضبط کرلیااس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی شکار پر کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی اور زیادہ سے زیادہ جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ محکمہ جنگلات کاساتھ دیں تاکہ مہمان پرندوں کی حفاظت کی جا سکے۔