صومالیہ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی صومالیہ کے علاقے کسمایو میں حملہ آوروں نے ہوٹل میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بتایا جارہاہے سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے ، جبکہ چوتھے نے ہوٹل کے باہر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
کہاجارہاہے کہ اس حملہ کی ذمہداری القاعدہ سے منسلک عسکریت پسند تنظیم الشباب نے قبول کرلی ہے۔