کراچی سی ٹی ڈی نے چار افراد کو جعلی کاروائی میں گرفتار کرنے کا دعوی کردیا

کراچی کاونٹرز ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے انٹیلجنس ونگ اور حساس ادارے کی کراچی حب ریور روڈ پر مشترکہ کارروائی کا دعوی کرتے ہوئے کہاہے کہ ، بارودی مواد فراہم کرنے والے میرعلی شاہ، محمد اقبال، نصر اللہ اور محمد نامی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہاہے کہ مزکورہ افراد بلوچ راجی آجوئی سنگر BRAS اور دیگر علیحدگی پسند تنظیموں کے سرمچاروں کو بارود فراہم کرتے تھے۔ ترجمان نے دعوی کیاہے کہ مبینہ طورپر چاروں افراد بلوچستان سے کراچی مواچھ گوٹھ قبرستان حب ریور روڈ پر بارودی مواد کی سپلائی دینے آۓ تھے۔ بدنام زمانہ سی ٹی ڈی کے ترجمان کا دعوی ہے کہ گرفتار افراد کے قبضے سے کمرشل ایکسپلوزو، سیفٹی ٹائم فیوز، نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر، 7 عدد بڑی اسسٹکس، 18 عدد چھوٹی اسسٹکس تقریباً 88 فٹ 3 عدد برآمد کرلی گئی ہیں ۔ سی ٹی ڈی کے اس دعوی پر مسنگ پرسنز کے لواحقین سمیت تمام سیاسی سماجی حلقے اور انسانی حقوق کے ادارے پریشان ہیں کہ یہ لوگ کون ہیں اور انھیں کہاں کہاں سے اور کب فورسز نے اغوا کرکے سی ٹی ڈی حوالے کردیاہے ۔ جنھیں وہ اب اپنا کارنامہ ظاہر کر رہے ہیں ۔؟ ان کا کہناہے کہ سی ٹی ڈی ہمیشہ نہتے لوگوں کے گھروں پر چھاپہ مارنے اور جبری لاپتہ افراد سمیت زیر حراست افراد کو جعلی مقابلوں میں مارنے کیلے بدنام ہے ۔ اور وہ اپنے وجود میں آنے سے اب تک کوئی بھی قانونی کاروائی کسی کے خلاف نہیں کرسکے ہیں، اور اس کے برعکس ہمیشہ فوج کے آگے پیچھے گھوم کر ان کے حکم کی تعمیل میں مشغول رہے ہیں ۔ تو ان کا یہ بیان عجیب اور حیران کن ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post