کیچ کے علاقے زامران میں FWO اور فوجی اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول ۔ بی ایل اے

کیچ( اسٹاف رپورٹرز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ روز کیچ کے علاقے زامران میں زامری کور کے مقام پر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کے کیمپ پر حملہ کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے حملے کے وقت کیمپ میں FWO کے ایک درجن کے قریب کارندے موجود تھے جن میں سے تین ہلاک اور دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ انھوں نے کہا ہے کہ حملے کے تھوڑی دیر بعد ایف ڈبلیو او کے کارندوں کی کمک کیلئے پاکستانی فوج موقع پر پہنچی، ہمارے سرمچاروں نے حکمت عملی کے مطابق مورچے سنبھالے رکھے اور فوجی اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ انہوں نے کہا حملے کے دوران پاکستانی فوج نے حواس باختہ ہوکر اطراف میں متعدد مارٹر کے گولے فائر کئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post