کوہلو: محکمہ تعلیم کے مختلف پوسٹوں پر ٹیسٹ اور انٹرویو دینے والے امیدواروں نے حالیہ جعلی بھرتیوں پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر تعلیم کے ایماء پر محکمہ تعلیم میں حالیہ بھرتیوں کے دوران میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں، ریٹائر اور فوت شدہ ملازمین کے بچوں کے بجائے وزیر تعلیم نے اپنے رشتے دار بھرتی کرائے ہیں .
تحصیل کاہان کے پوسٹوں پر موصوف نے اپنے خاندان کے لوگ بھرتی کیے ہیں اسی طرح مختلف علاقوں کے درجہ چہارم کی پوسٹوں پر ماضی کی طرح گرما گرم بولی لگ گئی ، جس میں ریکروٹمنٹ کمیٹی، کچھ ٹرانسپورٹر، نام نہاد وزیر کی برادری اور کچھ کاروباری خوش قسمت حضرات بولی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
امیدواروں نے مقامی صحافی نذر بلوچ کو اپنے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورے بلوچستان کے آرڈر پینڈنگ میں ہیں جبکہ وزیر نے حکومت تبدیلی کے خوف سے بوکھلاہٹ کے شکار ہوکر اجلت میں کوہلو کے آرڈر راتوں رات جاری کروائے جس کےخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کے ساتھ ساتھ نام نہاد وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کرکے وزیر تعلیم کے کرتوتوں سے انہیں آگاہ کریں گے ۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم اور احتساب کے ادارے حرکت میں آجائیں راتوں رات ایک وزیر کے گھر سے ٹائپ ہونے والے آرڈرز کی پوچھ گچھ کریں بہت کچھ سامنے آجائے گا،