برنائی : پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گرا دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کے نتیجے میں دونوں پائلٹس سمیت 6اہلکار ھلاک ہوگئے، آرمی کاہیلی کاپٹر فوجی آپریشن میں مشغول تھا
ترجمان نے بتایا کہ ھلاک ہونے والوں میں میجر محمد منیب افضل اور میجرخرم شہزاد ، نائیک جلیل، صوبیدارعبدالوحید، سپاہی محمدعمران اور سپاہی شعیب شامل ہیں۔
آپ کو علم ہے گزشتہ ماہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لا پتا ہوا تھا بعد ازاں ہیلی کاپٹرکاملبہ موسیٰ گوٹھ وندر لسبیلہ سے ملا، اس ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کی ذمہداری بلوچ راجی آجوئی سنگر ( براس) نے قبول کی تھی ۔
تباہ ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران و اہلکار ھلاک ہوگئے تھے ۔
تاہم آج کے واقع کی ذمہداری اب تک کسی بلوچ مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔
مگر علاقہ سے اطلاع ہے کہ مسلح افراد نے فوجی آپریشن سے قبل مرکزی شاہراہ سے ایک اہم پاکستانی فوجی عہدیدار کو شناخت کے بعد اپنے تحویل میں لیکر نامعلوم جگہ منتقل کردیاتھا ،جس کے بعد زمینی اور فضائی فوج حرکت میں آگئی ۔
آپ کو یہ بھی علم ہے ا س واقع سے قبل رواں سال جولائی میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے فوج کے اعلی افسر کو زیارت شاہراہ سے تحویل میں لیکر بعد ازاں ھلاک کیاتھا ۔
جس کے رد عمل میں پاکستانی فوج نے آپریشن میں ناکامی بعد پہلے سے جبری لاپتہ افراد میں سے گیارہ افراد کو شہید کرکے مقابلہ کا نام دیکر بی ایل اے ممبر ظاہر کی تھی ۔
جب نعشوں کی شناخت ورثاء زریعے ہوا تو تمام ھلاک افراد پہلے سے فورسز ہاتھوں مختلف اوقات میں جبری لاپتہ کئے گئے تھے ۔ جن کی تصدیق نام نہاد بلوچستان حکومت نے بھی کی تھی۔
اس جعلی مقابلے کے ردعمل میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے پچاس دن تک شال ریڈ زون وزیر اعلی اور گورنر ہاوس سامنے دھرنا دیکر مطالبہ کیاتھا کہ انکے پیاروں کو آئندہ فورسز جعلی مقابلہ میں نہیں ماریں گے بلکہ انھیں عدالتوں میں پیش کرکے صفائی کا موقع دیں گے ،بعد ازاں حکومتی یقین دہانی بعد دھرنا ختم ہواتھا ۔