ہرنائی: فوجی اہلکاروں کے حراست و ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ مطابق گذشتہ شب کے سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے زردآلو کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے دو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں پاکستانی ہیلی کاپٹر علاقے میں پہنچے جہاں بلوچ آزادی پسندوں نے کاروائی کے مقام سے تقریباً 5 کلومیٹر دور خوست، ہرنائی کے قریب ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرایا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار دو پائلٹوں سمیت تمام چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان نے کہا کہ تفصیلی بیان بعد میں جاری کی جائے گا۔ پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ واقعے میں دو میجر سمیت 6 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں میجر خرم شہزاد ، میجرمنیب افضل، صوبیدار عبدالواحد، نائیک جلیل، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب شامل ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post