بلوچستان سے اغواء ہونے والی خاتون اپنے بچے کیساتھ جان بچاتی لاہور پنہچ گئی

مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ پنواں تھانہ کے حدود سے اغوا ہونے والی35 سالہ گل بانو اور کمسن بچہ اغواء کاروں کے شکنجہ سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوکر بس ذریعہ سے نواں کوٹ لاہور پنہچ گئیں ۔ باخبر ذرائع کے مطابق نواں کوٹ پٹرولنگ پر مامور پولیس ٹیم نے خاتون کو روتے ہوئے دیکھا اور تھانہ لے آئے۔ ایس ایس پی نواں کوٹ کے بیان مطابق خاتون کے اغواء کا مقدمہ تھانہ پنواں بلوچستان میں درج تھا، اس لئے خاتون اور بچے کی اطلاع پولیس اسٹیشن پنواں بلوچستان کو دی گئی ہے اور جلد از جلد خاتون اور بچے کو متعلقہ پولیس کےحوالے کیا جائے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post