دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایشیا کپ 2022 کے اہم میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے بھارت کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 147 رنز بنائے اور روایتی حریف ٹیم کے باؤلرز کے سامنے پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت نے ہدف کا تعاقب کیا، آخری اوور میں دنیش کارتھک نے چوتھی گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔
اس طرح ایشیا کپ 2022 کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں پر 148 رنز بنا کر 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔