مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک )
دشت گزشتہ دنوں بارش کے بعد سیلابی ریلہ آنے سے دشت سپیزنڈ پر اینٹ والے بھٹوں پر دونوجوان بھائی پانی میں گرکے ملبے کے نیچے دب گئے تھے ۔
جنھیں علاقہ مکینوں نے اپنے مدد آپ کے تحت ریسکیو کرکے نکال لئے ۔
علاقہ مکینوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورا دشت سیلاب سے متاثر ہوا ہے ، لوگوں کے گھر منہدم ہوگئے ہیں ان کے سارے سامان وغیرہ پانی می بہہ گئے ہیں ۔ ان کو کھانے کیلئے کچھ نہیں بے یارومددگار آسمان تلے بیھٹے ہوئے ہیں اب تک ان پر حکومتی کو رلیف نہیں پہنچا ہے ۔