پنجگور (ویب ڈیسک ) حق دو تحریک پنجگور کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پنجگور جیرک بارڈر پر ایف سی کی مداخلت کو مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیرک بارڈر بنام ضلعی انتظامیہ حوالگی فریب ہے ابھی تک جیرک بارڈر سیکیورٹی فورسز ایف سی کے زیر کنٹرول ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے قریب بارڈر بندیش کے بعد پنجگور دھرنے میں ضلعی انتظامیہ نے واضح تحریری صورت میں کہا تھا کہ جیرک بارڈر 27 اگست کو کھول دیا جائے گا ۔
لیکن آج تیل کے کاروباری لوگ وہاں گئے تو انہیں ایف سی کی مداخلت کا سامنا رہا جس کی وجہ سے لوگ کافی پریشان ہوگئے ۔
انھوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کو گمراہ کررہی ہے بارڈر پر ایف سی کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ، اس حوالے ضلعی انتظامیہ اپنا موقف واضح کریں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ حق دو تحریک کے ساتھ کمشنر مکران وتربت پنجگور ڈپٹی کمشنر نے اجلاس اور ملاقات دوران یہ کہا تھا کہ بارڈر کے اختیارات ضلعی انتظامیہ کے زیر اثر ہیں ، اور اس کی وجہ سے ہم نے علاقائی فورس کے ناطے ان سے تعاون کی ، لیکن حقیقت میں آج بھی بارڈرز کا کاروبار سیکورٹی فورسز کے زیر کنٹرول ہے جیسے کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے ۔
انھوں نے اعلان کیاکہ 8 ستمبر کو ایک بار پھر حق دو تحریک گوادر میں انکے خلاف غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا دینے جا رہی ہے۔
انھوں عوام سے اپیل کی کہ مکران بھر کے عوام اپنی بنیادی حق کی سدا بلند کرنے کیلئے حق دو تحریک کے دھرنے میں شرکت کریں، بلوچستان کی جملہِ مسائل انکی حق تلفی اب ہمیں کسی صورت منظور نہیں ہے۔