شال ، وندر ( ویب ڈیسک ) شال گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جاں بحق ہو گیا جاں بحق شخص کی شناخت عطااللہ کے نام سے ہوئی ہے،نیشنل بینک کا منیجر اور اے ون سٹی کا رہائشی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔
ضلع لسبیلہ کے ساحلی شہر وندر کے علاقے بریدہ کیمپ کے قریب ایدھی رضاکاروں نے سمندر سے کئی روز پرانی مسخ شدہ نعش برآمد کرلی۔ بعد ازاں میت ہسپتال سے ایدھی سرد خانہ کراچی منتقل کردیاگیا ۔