قلات( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع قلات میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے متاثرین کو امدادی سامان نہ ملنے، سیلاب متاثرین میں سامان کی تقسیم کے طریقہ کار بجلی، پانی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف منگچر کے مقام پر احتجاجاً کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کردیا ۔
متاثرین صبح ساڑھے گیارہ بجے دھرنا دیکر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ جوہان کراس بازار کے مقام پر بلاک کردیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں سے زائد کے عرصے سے بجلی کی مسلسل بندش سے شہر میں روز مرہ کی زندگی شدید متاثر ہوکر رہ گئی ہے بجلی کے بندش سے پانی کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا ہے۔ شال کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جو ایک انسانی المیہ سے کم نہیں ہے۔
متاثرین نے الزام عائد کیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے امدادی سامان کی تقسیم میں بھی من پسندی اور من مانی کی جارہی ہے
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حقیقی متاثرین کو نظر انداز کرکے اور امداد رشتوں کے بنیادوں پر تقسیم کی جارہی ہے۔
مظاہرین نے شہر میں بجلی، پانی، گیس کی بحالی و فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرین کو امداد کی شفاف فراہمی کا مطالبہ کیا ۔
بعد ازاں ضلع انتظامیہ اور مظاہرین میں کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے کے ٹریفک کو بحال کردیا ۔