کیچ ( اسٹاف رپورٹر سے )
تربت:بلیدہ زامران سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی اور علاقائی معتبرین کے ایک وفد نے کمشنر مکران سے ملاقات کی اور زامران میں نجی مسلح گروہ کی موجودگی اور انکے نقل و حمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفد نے کمشنر مکران سے کہاکہ زامران ایک پرامن علاقہ ہے جہاں سرکاری فورسز لیویز اور ایف سی کے کیمپس اور چوکیاں موجود ہیں اسکے علاوہ وہاں نجی مسلح گروہ اور مسلح لشکر کی موجودگی انتظامیہ کی اہلی اور ملی بھگت پر سوالیہ نشان ہے، نجی گروہ کی سرعام جدید اسلحہ سے لیس اور نمائش یہ تاثر پیدا کر رہے ہیں کہ علاقے کے امن کو سبوتاژ کرنے اور بے چینی کا ماحول پیدا کرنے میں ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔
انھوں نے کہاکہ بلیدہ زامران میں نجی مسلح گروہ کی موجودگی اور انکو سرے عام کھلی چھوٹ دینا عوام کی جان و مال اور عزت نفس کو خطرات سے دو چار کرنے مترادف ہے ۔
انہوں نے کہا حکومت ان مسلح گروہ کی سرکوبی کریں اور انکو علاقہ بدر کریں کیونکہ انکا نہ اس علاقے سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی یہاں بلیدہ زامران ایسے مسلح گروہ کو علاقے میں برداشت کرتی ہے ۔ جو سرء عام اسلحہ سے لیس ہوکر دنداناتے پھر رہے ہوں۔
انھوں نے کمشنر کو ببانگ دھل کہاہے اگر انتظامیہ و دیگر اداروں نے اس کا نوٹس نہیں لیا تو علاقائی امن و امان کو درپیش خطرات کا ذمہ دار انتظامیہ و دیگر ادارے ہونگے۔
انھوں نے کہاکہ ایسے مسلح گروہوں نے پنجگور کو تباہ و برباد کردیا ہے اور اب انہوں نے اپنا رخ ضلع کیچ کی طرف کیا ہے جو یہاں کا پُر امن ماحول کو داؤ پر لگا کر اپنے مسلح نیٹ ورک کو مضبوط کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ اگر ان کو ضلع بدر نہیں کیا گیا تو پورے ضلع کیچ کی عوام سراپا احتجاج بن جائیں گے ۔
لہذا کمشنر مکران اور دیگر سرکاری ادارے انکے خلاف ایکشن لیں اور جلد از جلد اقدامات اٹھاکر نجی مسلح گروہ لگام دیں اور انکو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت علاقے کے لوگ شدید تشویش اور بے چینی میں مبتلاء ہیں ، اور ہم اس گروہ کی موجودگی تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے تاوقتکہ کہ انکو علاقے سے بیدخل نہیں کیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ نجی مسلح گروہ نے علاقہ کے مختلف ایریاز کا گشت کیا ہے اور اپنا کیمپ قائم کیا ہے اور تیل بردار گاڑیوں سے بھتہ لینے کی بھی شکایات ہیں۔
کمشنر مکران نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ عوام کے ساتھ ہے اور وہ ضرور اس پر اقدامات اٹھائیں گے اور علاقائی امن کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے ۔ انکی سرکوبی کرکے تمام قانونی عمل حرکت میں لائیں گے۔
وفد میں بلیدہ زامران کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات شامل تھے جن میں معروف شخصیت شئے نزیر احمد، نواب خان ، عطاءاللہ ، میران حیات، نصرت اللہ بلوچ، حاصل بلوچ، حاجی علی محمد ، حاجی ناصر ، صادق فتح ، صبغت اللہ شاہ جی،دوستین، ثناء اللہ عبدالرحمن، شئے ارشاد، عبدالجبار ، عبدالوحید ، طیب بلوچ، مختار انور، رحمت اللہ پیربخش، اور و دیگر عمائدین کیچ شامل تھے۔