افغان طالبان کے نظریاتی استاد‬⁩ حقانی حملے میں جانبحق

کابل ( ویب ڈیسک ) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مدرسے میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں رحیم اللہ حقانی جانبحق ہوگئے ہیں ۔
طالبان اہلکاروں کا کہنا ہے کہ شیخ رحیم پر ان کے مدرسے میں حملہ ہوا۔ اسلامی‬⁩ امارت کی حکومت میں شیخ کا کوئی باضابطہ عہدہ نہیں تھا لیکن وہ بہت سے طالبان کے استاد تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور ملاقات کرنے کے بہانے شیخ رحیم سے ملنے گئے تھے۔ تاحال کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم داعش گروپ کو طالبان پر حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔ طالبان کے ایک اہلکار نے عینی شاہدین کے حوالے سے کہا کہ ایک لنگڑے مہمان پر حملے کا شک کیا جا رہا ہے۔ مشہور دینی عالم ⁧‫شیخ‬⁩ رحیم اللہ حقانی طالبان کے نظریاتی استاد کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ افغان حکام کے بلال کریمی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خودکش دھماکے میں شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ شیخ حقانی پر اس سے پہلے بھی حملے ہوئے تھے۔ ⁧‫بی‬⁩ بی سے کے ⁦سکندر کرمانی‬⁩ کا کہنا ہے کہ شیخ پر اس سے پہلے پاکستان میں داعش نے حملے کئے تھے لیکن وہ محفوظ رہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post