خضدار ( اسٹاف رپورٹرز سے )
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجما میجر گہرام بلوچ نے خضدارکے علاقے چمروک میں فرنٹیئر کور(ایف سی)کیمپ کے داخلی دروازے پر تعینات اہلکاروں پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
انھوں نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اٹھائیس اگست بروز اتوار شام آٹھ بجکر بیس منٹ پر ہمارے سرمچاروں نے ضلع خضدار کے علاقے چمروک ،خلک جھلاوان ہوٹل کے قریب قائم فرنٹیئر کور(ایف سی)کیمپ کے داخلی دروازے پر تعینات ایف سی اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں متعدد ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے ۔
میجر نے کہا کہ شہری آبادیوں کے وسط میں فوجی کیمپ اور چوکی قائم کر کے پاکستانی فوج خود کو محفوظ رکھنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔