پنجگور، لمپی وائرس کی ویکسین بے اثر، متاثرہ گائے کا گوشت اور دودھ خطرناک قرار

پنجگور ( ویب ڈیسک ) پنجگور میں لمپی اسکن نامی مہلک وائرس نے گائے بیلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے محکمہ لائیو اسٹاک کے زریعے سے پتہ چلا ہے کہ لمپی اسکن ہونے کے بعد متاثر گائے کا ٹمپریچر بخار 108 سے اوپر چلاجاتا ہے جو جان لیوا ثابت ہوتی ہے اور متاثرہ جانور کا گوشت کھانے سے یہ وائرس انسان میں باآسانی منتقل ہوجاتا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ لمپی اسکن کی ویکسین محکمہ لائیوسٹاک کے پاس موجود نہیں مالدار فی انجکشن ایک ہزارروپے میں باہر سے منگواکر متاثرہ جانور کو لگارہے ہیں تاہم انجکشن بھی بے اثر ہے۔ محکمہ لائیوسٹاک کو چائیے کہ وہ اس وائرس کو سنجیدگی سے لے اور متاثرہ جانوروں کے علاج کے لئے مناسب اقدام اٹھائے تاکہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں نہ پھیلے اور مزید غریب مالدار موجودہ صورتحال سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post