ژوب باپ بیٹا سیلابی ریلہ میں بہہ گئے ،واشک پک اپ اور ٹینکر کے تصادم میں ایک شخص ھلاک 9 زخمی

ژوب، واشک ( ویب ڈیسک ، مانیٹرنگ ڈیسک )ژوب کے علا قے با دینزئی میں گذشتہ شب سیلاح خان اور اسکا بیٹا شاد گل در یائے ژوب کے کنا رے اپنی گائے کو تلاش کر نے گئے تھے ،جہاں وہ اچانک آنے والے سیلا بی ریلے میں بہہ کر ھلاک ہوگئے ۔ واقع بعد لیویز نے نعشیں نکال کر ہسپتال منتقل کیا ۔ضروری کاروائی بعد ورثا کے حوالے کری ۔ واشک : شہداد کوٹ سے خاران جانے والی پک اپ اور آئل ٹینکر بیسمہ کلغلی کے مقام پر آپس میں ٹکر گئے ۔ جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار ایک شخص ھلاک جبکہ تین خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے ۔ ھلاک شخص اور زخموں کو لیویز کے اہلکاروں نے سول ہسپتال منتقل کردیا ۔ ھلاک اور زخمیوں کا تعلق خاران سے بتایا جارہاہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post