کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر سے )
زیارت واقعے کے بعد گورنر ہاؤس کے سامنے ریڈ زون میں جاری بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے کو انتالیس دن مکمل ہو گئے، کل سعید احمد کی جبری گمشدگی کو نو سال مکمل ہونے نے پر اسکے والدہ کی اپیل پر ایک واک کیا جائے گا -
لواحقین نے ایک اعلامیہ میں اعلان کیا تھا کہ وہ 30 اگست بروز منگل شام چار بجے دھرنے کی مقام پر "جبری گمشدگیوں کے عالمی دن" کے مناسبت سے ایک آگھی سیمینار منعقد کر رہے ہیں، جس میں انسانی حقوق پہ کام کرنے والے لوگ اور سیاسی جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے، ان کا کہنا تھا جیسا کہ بارشوں کیوجہ سے پورا بلوچستان متاثر ہوا ہے رستے بند ہیں تو ہم کچھ مقررین کو آنلائن بھی لے سکتے ہیں انہوں نے کوئٹہ کے با شعور اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں درخواست کی ہے کہ وہ سیمینار میں شریک رہیں اور انکے اس جاری احتجاجی پروگرام میں ساتھ دیں -
جبکہ اسی دن تیس 30 اگست کو شام چار بجے سے رات بارہ بجے تک ایک سوشل میڈیا کمپیئن بھی کال کیا ہے، جس میں
#EndEnforcedDisappearances
کا ھیش ٹیگ استعمال میں لایا جائے گا -