شال ( ویب ڈیسک )
بلوچستان کے تعلیمی ادارے 5 روز مزید بند رکھنے کا اعلان ۔
بلوچستان کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے سوموار سے جمعہ تک بند رہیں گے نام نہاد وزیر تعلیم کے مطابق فیصلہ سیلاب و بارشوں سے ہونیوالی حالیہ تباہی کے باعث کیا گیا۔
انھوں نے کہاہے کہ بیشتر سرکاری اسکولوں میں سیلاب پانی داخل ہوا ہے ۔ شال سمیت کئی اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ افراد سرکاری اسکولوں کالجز میں پناہ لئے ہوئے ہیں ،جبکہ کئی مقامات پر سڑکیں بہہ جانے سے آمد رفت کا سلسلہ بھی بند ہوچکا ہے-
نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ایک ستمبر تک بند رکھے جائینگے جبکہ ایک ستمبر کے بعد تدریس کا عمل پھر سے شروع کیا جائے گا -