کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری۔ پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔
بلوچستان میں یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 250 ہوگئی۔جاں بحق ہونے والوں میں 117 مرد 60 خواتین اور 73 بچے شامل ہیں۔ سب سے زیادہ 27 ہلاکتیں کوئٹہ ، 21 لسبیلہ اور 17 پشین میں ہوئیں ۔
اس کے علاوہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 110 افراد زخمی ہوچکے ہیں ، پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلوں اور بارشوں سے مجموعی طور پر بلوچستان میں 61 ہزار 718 مکانات نقصان کا شکار ہوئے تو وہیں ایک لاکھ 45 ہزار 936 سے زائد مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے ہیں ،اب تک مجموعی طور پر دو لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔