بولان ،کولپور ،مچھ ،ڈھاڈر ( اسٹاف رپورٹر سے )
کولپور، مچھ اور ڈھاڈر کے پہاڑی راستے میں راستہ بند ہونے کی وجہ سے جو لوگ پھنسے ہوئے ہیں ان کے ساتھ بچے عورتیں اور بوڑھے لوگ ہیں ان کے پاس پینے کے لئے صاف پانی نہیں کھانے پینے کا کوئی سامان نہیں بھوک اور پیاس کی وجہ سے سب مسافر نڈھال ہیں ۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ اگر انھیں بروقت کھانا اور پانی نہیں پہنچا دیاگیا تو وہ مرجائیں گے ۔
انھوں نے شکایت کی ہے کہ انتظامیہ انھیں مصیبت سے نکالنے کیلے کچھ نہیں کر رہی ھے ۔
پنجرہ پل اور بی بی نانی پل ٹوٹ چکے ہیں تاحال بحالی کے آثار نہیں دکھائی دے رہے ہیں ۔
انھوں نے اپیل کی ہے کہ مصیبت زدہ مسافروں کے بارے سوشل میڈیا اور نیوز گروپس میں خبر چلائیں اور انتظامیہ سمیت لوگوں کو جگائیں تاکہ مسافروں تک زندہ رہنے کیلے کچھ کھانے پینے کا اشیاء پہنچ جائے۔
آپ کو علم چار دن قبل بھی اس علاقہ سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رضا کاروں نے حکومت کے نام کھلے خط زریعے اس سنگین مسئلہ کی جانب توجہ مبذول کرائی تھی کہ مسافر سینکڑوں کے تعداد میں راستہ بند ہونے کی وجہ سے بے یارو مددگار پڑے ہوئے ہیں انھیں مصیبت سے نکالنے کیلے عملی قدم اٹھایا جائے ۔