تربت 14 اگست کو شہری گھروں سے نہ نکلیں طوفانی بارش ہوگی، اعلامیہ جاری

تربت ( اسٹاف رپورٹرز سے ) تربت ضلعی انتظامیہ نے کل 14 اگست کو طوفانی بارشوں کے ہیش نظر لوگوں کو گھروں میں رہنے کی سختی سے تاکید کردی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کیچ کے آفس سے جاری کردہ ایک ّاعلامیہ میں شہریوں کو سختی سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ کل 14 اگست کو کسی بھی صورت گھروں سے باہر نہ نکلیں کیوں کہ پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات نے کل سے ضلع کیچ میں خطرناک طوفانی بارش کا الرٹ جاری کیا ہے، اعلامیہ میں شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ 14 اگست گھروں سے باہر نکل کر کسی طرح کی سرگرمی میں شامل ہونے سے گریز کریں اگر کسی شخص کو باہر نکل کر گھومتے دیکھا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post