کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان
آزاد بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ شام کوئٹہ میں رئیسانی روڈ پر نام نہاد یوم آزادی کی مناسبت سے قائم پاکستانی پرچم بیچنے والے ایک سٹال کو دستی بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے ہمیشہ سے عوامی مقامات پر حملہ کرنے سے گریز کرتی ہے، اسی وجہ سے مذکورہ حملے کی نوعیت کو کم رکھا تھا۔
انھوں نے کہاہے کہ ہم ماضی میں کئی مرتبہ واضح کرچکے ہیں کہ مقبوضہ بلوچستان میں جہاں ہر دوسرا گھر پاکستان کی ظلم اور زیادتیوں کی وجہ سے ماتم زدہ ہے وہاں نام نہاد پاکستانی جشن آزادی کی بے بنیاد کلچر کو فروغ دینے کی اجازت کسی کو نہیں دے سکتے۔
ترجمان مطابق بلوچستان کے تمام علاقوں بلخصوص کوئٹہ کے عوام کو اس حملے کی توسط سے خبردار کرتے ہیں کہ پاکستانی یوم آزادی کی مناسبت سے منعقد ہر طرح کے پروگرامات، تقریبات یا اجتماعات ہمارے ٹارگٹ پر ہوں گے لہذا ان سے دوری اختیار کریں۔
