خضدار ( ویب ڈیسک ) خضدار جمعیت علماء اسلام بارے
بڑا انکشاف سامنے آیا ہے ۔ کہاجارہاہے کہ خضدار کے ایم پی اے یونس عزیز سيكریٹری ہیلتھ اور خضدار سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر سومار خان آپس میں مل کر علاقہ کے عوام کو تینوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیاہے ۔
عوامی حلقوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مزکورہ افراد نے غریبوں کا نہ زمین چھوڑا نہ کہ غریبوں کی جانوروں کو بخشا گیا ہے ۔ ا نھوں نے کہاہے خضدار ایم پی اے یونس عزیز نے تین محکموں میں اپنے حصے میں سے سو سے زائد پوسٹ لیا ہوا ہے،
حتی کہ ایک غریب شخص کے شادی کے پیسے تک نہیں بخشہ گیا ۔ انھوں نے کہاہے کہ افسوس یہ جمیعت علمائے اسلام کے ایم پی اے مولانا فیض محمد کی شکل میں رہاہو یا یونس عزیز کی طرح موجود ہو کسی میں بھی اللہ کا خوف نہیں ہے ۔
انھوں نے کہاکہ مولانا فیض محمد جب ایم پی اے تھا تو خضدار کے عام ملازموں سمیت ایک غریب چوکیدار کو وفاقی اسکول میں 17 سال تک کچے رگڑا ئی دیکر بلآخر ملازمت پکا کرنے بجائے اسے یہ کہہ کر بھگا دیا کہ آپ جمعیت کے ممبر نہیں ہو لہذا تمہیں حق نہیں ہے کہ اس سیٹ پر مزید کام کرو ۔
