تربت ،سوراب خاتون سمیت فائرنگ سے تین افراد ہلاک

سوراب کے علاقے گدر کلغلی میں گذشتہ رات مسلح افراد نے حبیب اللہ نامی شخص اور (ص ) نامی خاتون کو گولیاں مار کر ھلاک کرنے بعد ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔ واقع کی اطلاع ملنے پر لیویز انتظامیہ نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدنعشیں انکے ورثاءکے کے حوالے کر دی گئ ہیں ۔ دریں اثناء ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سنگانی سر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے معاذ نامی پولیس اہلکار کو ھلاک کردیاہے ۔ مزکورہ شخص بار ے یہ بھی بتایا جارہاہے کہ وہ مقامی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی بھی تھے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post