بلوچستان کے علاقہ تمپ میں ماٹر گولہ گرنے سے خواتین بچے سمیت چار افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق تمپ میں موسی نامی شخص کے گھرپر گولہ گرنے سے خواتین بچے سمیت چار افراد زخمی, زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں فوری طورپر علاج کے لئے تربت منتقل کیاجارھا ھے ۔عینی شاہدین کے مطابق رات گیارہ بجے کے قریب شدید فائرنگ اور گولہ باری کی آواز سنی گئی تھی۔
یاد رہے کچھ سال قبل اسی محلے میں مارٹر گولے گرنے سے شہناز بلوچ شہید ہوگئے تھے۔
