آزربائیجان: شہید ثاقب کریم کی میت ان کی آبائی علاقے بسیمہ پہنچ گئی

آزربائیجان: رواں ماہ 8 جولائی کے روز آذربائجان کے مرکزی شہر باکو میں سمندر کنارے شہید ہونے والے بسیمہ کے رہائشی ثاقب کریم کی میت گزشتہ شب باکو سے لاہور پہنچی تھی ، جس کے بعد انکے خاندان والوں نے لاہور سے انکی جسد خاکی وصول کرکے رات گئے اپنے آبائی علاقے بسیمہ پہنچا دی ہے۔ آپ کو علم ہے ثاقب کریم گزشتہ کئی سالوں سے آذربائجان میں سیاسی پناہ لیکر رہائش پزیز تھے۔ کیوں کہ پاکستان میں انکے دوبھائیوں کو پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں نے شہید کردیاتھا جس کے بعد وہ خلیجی ممالک گئے تھے اور وہاں سے آزربائی جان جاکر سیاسی پناہ لی تھی.

Post a Comment

Previous Post Next Post