چاغی : ریاستی مسلح گروہ کا سربراہ بچی کو اغواء کرنا چاہتاہے ۔ پریس کانفرنس

شال ( اسٹاف رپورٹر ) کوئٹہ پریس کلب میں اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے آہو زار کرتے ہوئے دالبندین کے رہائشی غلام محمد ولد محمد خیر اپنے اہلہ خانہ سمیت اتوار کے زور الزام عائد کیا ہے کہ علاقہ میں ثاقب ولد میر عبدالخالق نامی شخص بندوق کے زور ان کی کمسن بچی کو اغواء کرنا چاہتا ہے۔ غلام محمد کے مطابق اس کی بیٹی سات سال کی ہے ۔ اس کے مطابق وہ چاغی کے علاقے چھتر کا رہائشی ہے، ثاقب نامی شخص ہاتھ میں شراب کی بوتل لے کر مسلح سرکاری گارڈز کے ہمراہ میری سات سالہ بیٹی کو لے جانے کی کوشش کی اور دھمکی دی کہ اگر سات سالہ بچی کی شادی ان کے ساتھ نہیں کی تو اسے زبردستی لے جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ میں رات کے اندھیرے میں انصاف کیلئے کوئٹہ آیا ہوں، خدارا مجھے اور میرے خاندان کو ثاقب نامی بدمعاش سے انصاف فراہم کیا جائے اگر مجھے انصاف نہیں دیا گیا تو مجبور ہوکر دالبندین چوک پر اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ خود سوزی کروں گا۔ علاقائی ذرائع کا کہناہے کہ ثاقب کا تعلق ریاستی سرپرستی میں چلنے والے ڈیتھ اسکواڈ سے ہے۔ وہ پاکستانی خفیہ اداروں کی سرپرستی میں علاقے میں چوری و لوگوں کو اغواء کرنے کے علاوہ دیگر سماجی برائیوں میں برائے راست ملوث ہے اور فورسز نے انہیں مکمل چھوٹ دی ہوئی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post