کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹرز سے )
بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان نے کہاہے کہ بلو چستان حالیہ بارشوں سے شدید متاثر ہواہے ۔
انھوں نے کہاہے محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں جولائی میں اوسط بارشیں 24.4 ملی میٹر ہوتی ہیں جبکہ اس سال جولائی میں اب تک 132.4ملی میٹر بارش ہو چکی ہے جو کہ 443 فیصد زیادہ ہے۔
ترجمان نے کہاہے کہ بلوچستان حالیہ بارشوں سے شدید متاثر ہوچکا ہے اور اب تک مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ لوگ ڈوب رہے ہیں۔ مگر بارشوں کے بعد سرکاری سطح پر کوئی انتظامات سرے سے نظر نہیں آرہی ۔