شال ( اسٹاف رپورٹر سے )
بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے ) کے ترجمان آزاد بلوچ نے تنظیم کے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز شام ساڑھے 7 بجے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں قائم فوجی چھاؤنی پر BM-12 کے دو میزائل داغے، ہدف کے مطابق میزائل چھاؤنی کے احاطے میں واقع پی ایم ڈی سی سے منسلک ایک حساس فوجی مقام پر کامیابی سے جاگرے۔
ترجمان نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ حملے کا مقصد چھاؤنی میں موجود قابض پاکستانی فوج کے ان مخصوص ٹھکانوں کو نشانہ بنانا تھا ، جہاں سے بلوچستان کے طول و عرض میں جاری فوجی جارحیت کیلئے منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔
۔