بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں لائبریری کے قیام کیلئے ایک آگاہی ریلی نکالی گئی۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی حب زون کی جانب سے حب میں لائبریری کے قیام کیلئے ”حب لائبریری موومنٹ ” کے نام سے ایک تحریک کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس تحریک کی شروعات ایک آگاہی مہم سے کی گئی جسے کتاب آگاہی ریلی کا نام دیا گیا۔ یہ ریلی لسبیلہ پریس کلب سے لیکر موندرہ چوک تک نکالی گئی جس میں طالبعلموں کی ایک کثیر تعداد سمیت اساتذہ, وکلا برادری،سماجی و سیاسی کارکنان سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آگاہی ریلی سے تنظیمی عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حب جو کہ اس وقت کئی لاکھ آبادی پر منحصر ایک ضلع بن چکی ہے لیکن آج بھی ضلع بھر میں تعلیمی سہولیات کا فقدان اور تعلیمی نظام نہایت ہی مخدوش حالت میں موجود ہے۔ ایک ایسے وقت میں جہاں دنیا جدیدیت کی جانب گامزن ہے اور تعلیم ایجاد کی نئی راہیں کھول رہی ہے وہیں ضلع حب بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح تعلیمی زبوں حالی کا شکار ہے۔ مقررین نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جہاں تعلیمی ادارے معیاری تعلیم میسر کرنے سے قاصر ہیں وہیں اپنی مدد آپ کے تحت تعلیم حاصل کرنے کے دروازے بھی بند کیے جا چکے ہیں۔جس کی واضح مثال کئی لاکھ آبادی پر مشتمل پر ایک ضلع میں لائبریری کا قیام عمل میں نہ لانا ہے۔ لائبریری نہ ہونے کے باعث ہزاروں طالبعلموں کی تعلیمی کیرئیر متاثر ہو چکی ہے۔ مقررین نے مزید خطاب کرتے ہوئے حکومت وقت سے اپیل کی کہ انکے مطالبات کو سنجیدہ لیتے ہوئے جلد از جلد لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے۔ اگر حکومت اس حوالے سے سنجیدہ اقدام نہیں لیتی تو تنظیم تحریک کو آگے لے جاتے ہوئے احتجاجی عمل میں مزید شدت لائے گی

Post a Comment

Previous Post Next Post